مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے ریاض میں امریکی وزیر دفاع مارک اسپرسے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے اسٹراٹیجک تعلقات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے اس سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے ریاض میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1894794
آپ کا تبصرہ